ہم نے یہ تجویز بھیجی ہی نہیں تو اسے کیسے مسترد کردیا گیا: منیش سسودیا کا مودی حکومت سے سوال

   

دہلی میں غریبوں کے گھر گھر راشن فراہم کرنے کے منصوبے پر مرکز اور دہلی حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی میں غریب عوام کے گھروں تک راشن پہنچنے کیلئے اروند کیجریوال کے ذریعہ اسکیم بنائی گئی تھی جیسے پیزا اور کپڑے پہنچائے جاتے ہیں ، لیکن مرکز نے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔ منگل کے روز حکومت ہند کی طرف سے ایک اور خط آیا ہے ، جس میں لکھا گیا ہے کہ آپ کی گھر گھر جاکر غریب لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ جبکہ ہم نے کبھی تجویز بھیجی بھی نہیں ۔