اقوام متحدہ: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی خصوصی نمائندہ انجلینا جولی نے بورکینا فاسو کے شمال مشرق میں گوڈیبو کیمپ کا دورہ کرکے پر تشدد کارروائیوں کی وجہ سے ملک چھوڑنے والے ہزاروں پناہ گزینوں کی حمایت کی اور نقل مکانی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس وسیع کیمپ کے دورے کے بعد انجلینا نے کہا کہ انہیں دنیا بھر میں اس وقت نقل مکانی کی صورت حال کے حوالے سے گہری تشویش ہے ۔انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی کے واسطے حل یا ان کے میزبان ممالک کی حمایت کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، اس کا آدھا بھی نہیں کر رہے