بنگلورو: کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بدھ کے روز مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے ساتھ ہاتھ ملانے کے امکان کو سختی سے مسترد کردیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی 224 سیٹوں والی اسمبلی میں دو تہائی سیٹیں اور اکثریت حاصل کرے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے معلق اسمبلی کے امکان اور جے ڈی ایس کے ساتھ کانگریس کے اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ شیوکمار کو ٹوٹے ہوئے مینڈیٹ کے معاملے میں ممکنہ کنگ میکر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔