ہم کے سی آر کو اُن کے فارم ہاوز میں مستقل بند کردیں گے : بنڈی سنجے

   

حیدرآباد ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ وہ بہت جلد چیف منسٹر کے سی آر کو ان کے فارم ہاوز میں مستقل طور پر بند کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین کی طرف سے چلو اسمبلی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 17 ستمبر کو حکومت کی سطح پر لبریشن ڈے تقریب منائی جائے ۔ لیکن حکومت نے احتیاطی طور پر پارٹی ورکرز کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی ریاستی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی ۔