ہم کے سی آر کے سامنے جھکنے والے نہیں ، ڈاکٹر لکشمن کا بیان

   

حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن نے کہاکہ صدر ٹی آر ایس کے چندرشیکھر راؤ نے انھیں اور بی جے پی کو دھمکایا ہے لیکن وہ اور ان کی پارٹی کے سی آر کے آگے جھکنے اور دبنے والے نہیں ہیں۔ لکشمن نے کہاکہ ڈرتے وہ ہیں جن کا لینڈ مافیا اور شراب سنڈیکیٹ سے تعلق ہے وہ اور ان کی پارٹی کے سی آر کی دھمکیوں سے ہرگز نہیں ڈرتے۔ لکشمن نے کہاکہ تلنگانہ کے کئی لوک سبھا حلقوں میں ٹی آر ایس کی حالت پتلی ہے اس لئے کے سی آر شخصی حملوں پر اُتر آئے ہیں۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہاکہ حالات نے کے سی آر کو مجبور کردیا ہے۔ نظام آباد حلقہ میں اپنی بیٹی کویتا کے ہارنے کے اندیشہ سے کے سی آر سابق وزیر اور تلگودیشم لیڈر ایم وینکٹیشور راؤ کے گھر پر چلے گئے اور انھیں اپنی پارٹی میں شامل کرلیا۔