ہم ہارے لیکن مجھے بلے بازی پر فخر ہے :کارتک

   

شارجہ۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں ملی 18 رن سے شکست کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک نے کہا کہ وہ اپنے بلے بازوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور انہیں ان پر فخر ہے ۔ کارتک نے میچ کے بعد سنیچر کے روز کہا کہ جس طرح سے بلے بازوں نے کرکٹ کھیلی اس پر مجھے فخر ہے ۔ ہم نے میچ میں آخرتک جدوجہد کی جو ہماری ٹیم کی خصوصیت ہے ۔ ہم13-10 اوور کے بیچ میں باونڈری نہیں لگا سکے اور بڑے ہدف کا تعاقب کرتے وقت کئی وکٹ گنوا دیئے ۔اگر دو چھکے اور لگ جاتے تو ہم میچ جیت سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ اس وکٹ پر گیندبازی کرنا مشکل ہے جبکہ گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہوسکتا ہے کہ ہم نے دس رن زیادہ دے دیئے ۔ ہم آندرے رسیل کو زیادہ وقت دینا چاہتے تھے ۔ ہم ٹاپ آرڈر میں چھیڑچھاڑ کرنے کے حق میں نہیں تھے اور سنیل نارائن کے رول کے سلسلے میں کوچ سے بات کریں گے ۔ مجھے نارائن پر پورا یقین ہے ۔