ہم ہر مجرم کو سزا دیں گے: دہلی پولیس اسپیشل کمشنر

,

   

نئی دہلی: دہلی پولیس اسپیشل کمشنر لاء اینڈ آرڈر ایس این سریواستو نے جمعہ کے روز کہا کہ پولیس مشرقی دہلی فسادات میں ملوث ہرمجرم کو سامنے لانے اوراس کو سزا دینے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ عاپ کے کانسلر طاہر حسین کے تعلق کے سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی مخصوص شخص کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتا لیکن ہر وہ شخص جو اس واقعہ میں ملوث ہیں سب کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ کمشنر ایس وی سریواستو نے کہا کہ ہم نے اس تشددمیں ملوث 100 فراد کے خلاف تشدد اور قتل کا کیس درج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نماز جمعہ کی عبادت پر سکون ہونے کیلئے بہتر انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے دہلی شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سریواستو نے چہارشنبہ کے روز ہی ایڈیشنل چارج آف کمشنر آف دہلی پولیس کا چارج لیا ہے۔ دہلی تشدد کے واقعہ کا کیس ان کی نگرانی ہوگا۔