واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپو نے سنیچر کو ہندوستان کی عوام کو 74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور امریکہ ہندوستان کوایک عالمی طاقت اور اپنا اچھا دوست مانتاہے ۔پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسا کہ میں اس سال پہلے بھی کہا تھا کہ امریکہ اور ہندوستان ایک دوسرے کو تکثیری جمہوریت، عالمی طاقت اور اچھے دوست کے طور پردیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 73 برس پہلے آزادی حاصل کرنے سے لیکر اب تک دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جمہوری وراثت اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ میں ہندوستان کے لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہمارے تعلقات جامع طور سے عالمی اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل یوئے ہیں۔ اس میں اکیسویں صدی میں عالمی سلامتی اور خوشحالی جیسے موضوعات پر آپسی تعاون بھی شامل ہے ۔