’ہم ہونگے کامیاب‘ ہاسپٹل سے سنجے راوت کا ٹوئیٹ

   

٭ مہاراشٹرا میں حکومت سازی سے متعلق غیریقینی حالات میں شیوسینا کے قائد سنجے راوت نے ہاسپٹل سے ٹوئیٹر پر ایک نظم کی لائن شیئر کی ’’ہم ہونگے کامیاب‘‘ سنجے راوت کو سینہ میں تکلیف کی شکایت پر ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں سے انہوں نے مشہور ہندی شاعر سوہن لال دیویدی کی نظم کی یہ لائن ٹوئیٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی‘‘۔ ’’ہم ہونگے کامیاب۔ ضرور ہونگے‘‘۔