حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی یونٹ صدر کاسانی گنانیشور نے کل کہا کہ وہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام حلقوں سے مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگیری کے پارٹی قائدین کے ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ملکاجگیری میں پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھے گی کیوں کہ یہ ایک عرصہ دراز سے پارٹی کا ایک مضبوط مقام رہا ہے ۔ حریف بی آر ایس پارٹی قائدین کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت کے قائدین تلگو دیشم پارٹی کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں کیوں کہ وہ اس سے خائف ہیں ۔۔