بیجنگ : چین اور ہندوستان نے چہارشنبہ کو خود اتفاق رائے پر سختی سے کاربند رہنے کا عہد کیا ہے جو ان کے قائدین نے طئے کیا ہے۔ علاوہ ازیں سلسلہ وار معاہدوں اور مذاکرات کے نتیجہ میں سرحد پر امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ سرحد پر کشیدگی گھٹانے کیلئے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔