ہند، کرغزستان کا دہشت گردی پر تعاون

   

نئی دہلی ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہند اور کرغزستان نے آج عہد کیا کہ مشترکہ کاوش کے ذریعے دہشت گردی کی لعنت سے لڑیں گے اور کٹرپسندی کو ختم کرنے کیلئے کام کریں گے۔ دفاع، ترقیاتی شراکت داری اور تجارت جیسے شعبوں میں روابط کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزارت امور خارجہ نے بتایا گیا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج اور اُن کے کرغز ہم منصب سی اے ایدربیکوف کے درمیان بات چیت میں کئی امور کا احاطہ کیا گیا۔