ہندبحرالکاہل تعاون کسی کے خلاف نہیں :جئے شنکر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 26جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے آج ایران سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی۔ڈاکٹر جے شنکر نے اس اہم باہمی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہند۔ بحرالکاہل شراکت کسی کیخلاف نہیں بلکہ یہ امن’ سلامتی‘ استحکام اور خوشحالی کیلئے ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان ایسی جگہ تلاش رہا ہے جہاں عالمی بھلائی کے لئے آزاد شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکے ۔ ہندوستان کے ساتھ تعاون اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے معاملے پر ڈاکٹر جے شنکر کے ساتھ اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر پومپیونے کہا امریکہ۔ ہندوستان کے درمیان پارٹنرشپ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔ ہمارے درمیان دفاعی سیکٹر میں تعاون میں اضافہ ہورہا ہے اور ہند۔ بحرالکاہل خطہ میں امن اور آزادی برقرار رکھنے میں ہمارے موقف میں یکسانیت ہے ۔