ہندستان نے زمبابوے کا دورہ بھی ملتوی کردیا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔12 جون(سیاست ڈاٹ کام) بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رواں برس اگست میں ہونے والے زمبابوے کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل ہندوستان نے سری لنکا کا دورہ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا تھا۔ ہندستان کو رواں سال24 جون سے سری لنکا کے خلاف تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی تھی جبکہ اسے 22 اگست سے زمبابوے کے خلاف تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیلنا تھی۔ سری لنکا کرکٹ نے جمعہ کو دورے کے التوا سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے دیر رات سری لنکا اور زمبابوے کے دورے کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔بی سی سی آئی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرہ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم سری لنکا اور زمبابوے کا دورہ نہیں کرے گی۔ ٹیم کو24 جون کو سری لنکا کے ساتھ تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوںکی سیریزکھیلنی تھی اور22 اگست سے زمبابوے کے ساتھ تین ونڈے میچ کھیلنے تھے ۔بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے صرف اس وقت کیمپ لگائے گا جب حفاظتی انتظامات کے مناسب اقدامات ہوں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وہ کوئی بھی فیصلہ نہیں لینا چاہتی ہے جو کورونا کے خلاف مرکزی اور ریاستی حکومت کی جنگ میں رکاوٹ بنے ۔