ھوو۔13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) کپتان پریم گرگ(73) رنز کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستانی انڈر19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سہ رخی سیریز کا خطاب جیت لیا۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوور میں261 رنز بنائے جبکہ ہندوستان نے48.4 اوور میں چار وکٹ پر264 رنز بناکر جیت حاصل کر لی۔ ہندوستان کی جیت میں یشسوی جیسوال نے 50، دویانش سکسینہ نے 55، پریم گرگ نے 73 اور دھرو جریل ناٹ آؤٹ 59 رنز بنائے ۔اس سے پہلے بنگلہ دیش نے محمود الحسن جوائے کی 109 رن کی شاندار سنچری کی بدولت 50 اوور میں261 رنز بنائے ۔ جوائے نے134 گیندوں پر109 رنز کی بہترین اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ہندوستان کی طرف سے کارتک تیاگی نے 49 رن پر دو وکٹ لئے۔