ہندنژاد تاجر ویویک سلگاوکر نئی نسل کے عالمی رہنماؤں میں شامل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی،17مارچ(سیاست ڈاٹ کام)ہند نژاد تاجر ویویک سلگاوکر(33) اب دنیا کے ان 20 نوجوان عالمی رہنماؤں کی صف میں شامل ہیں جن کا گروپ قدرتی وسائل کے تحفظ،ریفجیوں کو عالمی معیشت سے جوڑنے اور صحت کے عالمی امور سے رجوع کرنے میں شاندار رول ادا کرررہا ہے ۔‘فورم آف ینگ گلوبل ریڈرس کلاس’ 2020کا آغاز 2004 میں عالمی اقتصادی مجلس (ڈبلیوای ایف)کے بانی کلوس سوئب نے کیا تھا۔نوجوان گلوبل لیڈروں کی اس فہرست میں سلگاؤکر کے ساتھ ساتھ 51ملکوں کے 113کارکنان ،ماہرین تعلیم اور سیاسی رہنمایان شامل ہیں۔اس مجلس کی رکنیت اختیار کرنے کے تعلق سے مسٹر سلگاوکر نے جو ویمسن گروپ کے ڈائریکٹر ہیں ،کہاکہ یہ ان کے لئے ایک اعزاز ہے ۔یہ گروپ مستقبل میں اس دنیا کو بطور رہائش گاہ احسن سے احسن ترین جگہ بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے