ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر پاکستانی قائد کی معذرت خواہی

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک قائد جس نے کچھ ایسے پوسٹرس لگائے تھے جس میں ملک کی اقلیت ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے نعرے درج تھے، نے عوام اور پارٹی کی جانب سے ناراضگی کے اظہار کے بعد معذرت خواہی کرلی۔ پاکستان کی حکمراں تحریک انصاف پارٹی سے تعلق رکھنے والے لاہور کے قائد میاں اکرم عثمان نے کشمیر سے اظہاریگانگت کے موقع پر پوسٹرس آویزاں کئے تھے جسے 5 فبروری کو ملک گیر پیمانے پر منایا گیا تھا اور پوسٹر میں ’’ہندو بات سے نہیں لات سے مانتا ہے‘‘ جیسا دلآزار نعرہ تحریر کیا گیا تھا اور اس پر اکرم عثمان کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصاویر بھی تھیں۔