ہندوتوا دہشت گردی سے دنیا بھر میں ہندوستان کی بدنامی

   

ملک و بیرون ملک مسلمانوں پر حملے باعث تشویش
حیدرآباد۔11اپریل (سیاست نیوز) ہندوتوا دہشت گردی اور نفرت کے ماحول کی وجہ سے ملک کے مختلف شہرو ںمیں پیش آنے والے واقعات کے باعث دنیا بھر میں ہندستان کی بدنامی ہونے لگی تھی اور اب دنیا کے مختلف ممالک میں اسی نفرت کا شکار افراد کے مسلمانوں پر کئے جانے والے حملوں نے ہندستانی شہریوں کو اور ہندستان کی تذلیل کا سبب بننے لگی ہے۔کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں ہندستانی شہری شرن کروناکرن کو کینیڈا پولیس نے مصلیوں پر حملہ کرنے اور مسجد میں دہشت پھیلانے کے واقعہ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔28 سالہ ہندستانی شہری نے گذشتہ جمعہ کو خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے مسجد میں داخل ہوا جس کی وجہ سے مصلیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا اور اس ہندستانی شخص کی جانب سے مسجد میں مصلیوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے تیز رفتار گاڑی داخل کرنے کی کوشش پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ہندستان میں جس طرح سے مساجد اور درگاہوں کے علاوہ مسلم مذہبی مقامات پر غیر مسلم نعروں کی طرح کینیڈا میں کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کئے گئے ہندستانی شہری کے سلسلہ میں کہا جا رہاہے کہ کینیڈا پولیس نے شرن کروناکرن کو ملک میں نفرت پھیلانے کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا۔ اس وقت مسجد میں موجود افراد نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے جان بوجھ کر تیز رفتار گاڑی مسجد میں داخل کی اور مسجد میں موجود افراد سے بدزبانی کرتے ہوئے مخالف مسلم نعرے لگائے ۔ عینی شاہدین کے اس بیان کے بعد پولیس نے شرن کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔ ہندستان میں ہندو مذہبی تہواروں اور جلوسوں کے دوران کی جانے والی حرکات کو دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نفرت کا شکار نوجوان کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ان کے مستقبل کو تاریک بنانے کے علاوہ ملک کی شبیہ کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے اسی لئے نفرت کا پروپگنڈہ کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ دنیا میں ہندستان کو ’’وشوگرو‘‘ کا موقف دلوانے کی کوشش کے دوران اس بات کو فراموش نہ کریں کہ نفرت کا پیغام جو ملک بھر سے دنیا بھر میں موجود ہندستانیوں کو دیا جا رہاہے اس کا شکار ہونے والے ہندستانی نوجوان دنیا کے دیگر ممالک میں ہندستان کو بدنام کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔م