ہندوستان، روس سے تیل نہیں خریدے گا:وائٹ ہاؤس

   

واشنگٹن، 4 فروری (یو این آئی) وائٹ ہاؤس نے آج دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ ایک نئے معاہدے کے تحت روس سے خام تیل کی خریداری روکنے اور امریکہ سے مزید تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی میڈیا سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستان نے یہ عزم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان براہ راست بات چیت کے بعد کیا۔