ماسکو۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان روس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق مقررہ مدت میں اس سے
S-400 فضائی دفاعی نظام حاصل کرے گا۔روس کے نائب وزیردفاع سیرگی رایابکوف نے چہارشنبہ کو کہا کہ ہندوستان کو S-400 دینے میں میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا،‘‘معاہدے کے تحت ہمارے عہد کو پورا کیا جائے گا۔ ہندوستان کو وقت متعینہ پر اور کسی تاخیر کے بغیر نظام مل جائے گا اور ان کی قومی سلامتی مضبوط ہوگی ۔روس اور ہندوستان نے S-400 نظام کو اکتوبر میں فراہم کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے ۔