ہندوستان، ہمہ مذہبی گلدستہ اور سیکولرزم کی شان

   

سنگاریڈی کے مدرسہ عربیہ نعمانیہ میں جشن یوم آزادی تقریب
طلبہ میں انعامات کی تقسیم
سنگاریڈی 17 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ عربیہ نعمانیہ پرشانت نگر سنگاریڈی میں 78ویں جشن یوم آزادی کی تقریب بہت ہی اہتمام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی کی نگرانی میں مدرسہ عربیہ نعمانیہ کے طلباء نے جشن یوم آزادی ریلی منظم کی اور پھر مدرسہ پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ جشن یوم آزادی تقاریب کے حصہ کے طور مدرسہ عربیہ نعمانیہ کے طلباء و طالبات کے لیے تحریک آزادی کے عنوان پر تقریری مقابلے منعقد کئے گئے۔ بعد ازیں جلسہ تقسیم انعامات مولانا مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جناب محمد جاوید علی صدر ٹی این جی اوز یونین ضلع سنگاریڈی، جناب مسعود امتیاز احمد خان سینیئر صحافی، محمد صدیق ایڈیٹر این وی نیوز سنگاریڈی نے بطور مہمان شرکت کی۔ مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے طلباء کو ملک کی تاریخ، تحریک آزادی اور ان کی قربانیوں سے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہے۔ جناب محمد جاوید علی، مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی اور جناب مسعود امتیاز احمد خان نے طلباء میں انعامات و اسنادات تقسیم کئے۔ اس تقریب میں مفتی عاکف، جوہر الدین، محمد امجد علی، مولانا نعمان، صدر مدرس حافظ معیز الدین، حافظ اشفاق، حافظ عبداللہ، حافظ ابرار، حافظ عامر اور طلباء نے شرکت کی۔