ہندوستانیوں کو معیشت کی بحالی کیلئے 60 گھنٹے فی ہفتہ کام کرنا چاہئے: نارائنا مورتی

   

بنگلورو ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی معیشت اپنے بدترین دور سے گذر رہی ہے جس کی وجوہات میں 2014ء سے مرکزی حکومت کی ناقص پالیسی اور اب کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن ہے۔ شریک بانی انفوسس نارائنا مورتی نے کہا کہ معیشت کو بحال کرنے کیلئے شہریوں کو آئندہ دو تین سال تک ہفتہ میں 60 گھنٹے کام کرنا چاہئے۔تجربہ کار کمیٹی کے ذریعہ عوام کی رہنمائی کی جائے۔