ہندوستانیوں کو ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے دیوالی کی مبارکباد

   

واشنگٹن ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج دیوالی کے موقع پر ہندوستانی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار پورے امریکہ میں منایا جارہا ہے ۔ عوام ایک دوسرے سے ملکر یہ تہوار مناتے ہیں ۔ ہم نے آج یہاں دیپ جلائے ہیں ۔ ہمارے ملک کو اس مقدس روایات سے استحکام ملتا ہے ۔ عوام ایک دوسرے سے ربط رکھتے ہیں۔ آج اس روشنی کے تہوار نے سب کو یکجا کیا ہے ۔ یہ شاندار دیوالی ہر ایک کو مبارک ہو ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ہیپی دیوالی لکھا ہے ۔ جمعہ کے دن ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد گروپ سے ملاقات کی تھی ۔