ہندوستانیوں کے ساتھ حیدرآباد ایرپورٹ پر وندے بھارت فلائٹ کی لینڈنگ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد17مئی (یواین آئی)جی ایم آر کی زیرقیادت حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 9ویں وندے بھارت فلائٹ نے لینڈنگ کی اور ایک فلائٹ روانہ ہوئی۔9ویں وندے بھارت فلائٹ حیدرآباد پہنچی۔یہ فلائٹ AI 126 امریکہ کے شکاگو سے 168مسافرین کے ساتھ 04.45بجے براہ دہلی حیدرآباد پہنچی۔ایرپورٹ کے مین پاسنجر ٹرمنل جس کو جراثیم سے پاک بنایاگیا تھا سے ان مسافرین کو گذارا گیا۔آنے والے مسافرین کی سہولت کے لئے AI 126 طیارہ کے اہلکاروں اور مسافرین کے لئے تمام علاقہ کو جراثیم سے پاک بنایاگیا۔ایرپورٹ نے مسافرین نے سماجی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بنایا۔ساتھ ہی حیدرآباد سے ایک طیارہ نے اس ایرپورٹ سے اڑان بھری۔اس طیارہ میں 68مسافرین تھے جو قومی دارالحکومت کے لئے روانہ ہوئے ۔یہ مسافرین براہ دہلی برطانیہ اور امریکہ کے لئے روانہ ہوئے ۔17مئی تک حیدرآباد ایرپورٹ سے وندے بھارت کی 9پروازیں حیدرآباد آئیں جن کے ذریعہ بیشتر ممالک جیسے کوویت،متحدہ عرب امارات، برطانیہ، منیلا،کووالالمپور سے 1500ہندوستانی باشندوں کو لایاگیا۔