ہندوستانیوں کے H1-Bویزوں میں 90 فیصد گراوٹ

,

   

واشنگٹن ، 17 نومبر (ایجنسیز) امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی آئی ٹی اور تکنیکی ماہرین کو جاری کیے جانے والے ایچ ون بی (H1-B)ویزوں کی تعداد میں تقریباً 90 فیصد کی زبردست کمی واقع ہوئی ہے، جو فروری 2025 کے 13,749 ویزوں کے مقابلے فروری 2026 میں گر کر محض 1,625 رہ گئی ہے۔ اسی طرح ان کے اہلخانہ اور بچوں کے لیے جاری ہونے والے ایچ-4 منحصر ویزوں میں 91 فیصد کی ریکارڈ گراوٹ دیکھی گئی جو 10,034 سے کم ہو کر صرف 884 رہ گئے، جبکہ بی ون/بی ٹو وزیٹر ویزوں میں بھی 22 فیصد کمی درج کی گئی۔ امیگریشن ماہرین کے مطابق لاٹری سسٹم کے بجائے زیادہ تنخواہ والے امیدواروں کو ترجیح دینے، کم از کم اجرت کی حد میں اضافے کی تجاویز اور انڈین آئی ٹی کمپنیوں کے خلاف کڑی نگرانی اور جانچ پڑتال کے سخت امریکی قوانین نے ہندوستانی نوجوانوں کے ‘امریکن ڈریم’ پر بریک لگا دیا ہے۔ بڑی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے لیے بھاری فیسیں عائد کرنے کی پالیسیوں کے باعث امریکی آجر اب غیر ملکی ملازمین کو سپانسر کرنے سے کترانے لگے ہیں۔
جس سے ہندوستانی انجینئرز اور طلبہ کا مستقبل سخت غیر یقینی کا شکار ہو گیا ہے۔