ہندوستانی امریکی پرمود پٹیل کو اہم دفاعی عہدہ

   

واشنگٹن : ہندوستانی امریکی کیشپ پرمود پٹیل المعروف کش پٹیل کو کارگزار امریکی ڈیفنس سیکریٹری کرس ملر نے اپنا چیف آف اسٹاف نامزد کیا ہے۔ پینٹاگان نے کہا کہ ملر کو نئی زندگی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر دفاع مارک اسپر کو برطرف کرنے کے بعد سونپی گئی ہیں۔ پٹیل موجودہ طور پر وائٹ ہاؤز نیشنل سکیورٹی کونسل کیلئے کام کررہے ہیں۔ وہ جین اسٹیورٹ کے جانشین بنیں گے جو قبل ازیں مستعفی ہوچکے ہیں۔