واشنگٹن : امریکہ میں شائد اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے جس میں ایک ہندوستانی نژاد شخص کو ایک اور ہندوستانی نژاد شخص کے خلاف نفرت پر مبنی جرم کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ کیلیفورنیا کے پراسیکیوٹرس نے 37 سالہ تیجندر سنگھ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیول رائٹس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نفرت پر مبنی جرم کا مرتکب ہوا ہے ۔ تیجندر پر ایک رسٹورنٹ میں کرشنن جئے رمن کے خلاف نفرت پر مبنی فقرے کسنے اور تنگ کرنے کے الزامات عائد کئے گئے۔