وشاکھاپٹنم ۔ ہندوستانی اوپنر روتوراج گائیکواڈ اپنی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فارم کو قومی ٹیم کے لیے کارکردگی میں تبدیل نہیں کر پائے ہیں لیکن وہ زیادہ پریشان نہیں ہیں کیونکہ ان کے لیے ذہنی طور پر مستقل مزاج رہنا ضروری ہے۔ مہاراشٹر کے کھلاڑی نے اب تک آئی پی ایل کے 36 میچوں میں 1207 رنز بنائے ہیں لیکن 25 سالہ کھلاڑی 6 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں صرف 120 رنز ہی بنا سکے ہیں جس میں ان کی واحد نصف سنچری منگل کو یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی20 میں آئی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس نے انہیں پریشان کیا، گایکواڑ نے کہا نہیں، میں پریشان نہیں ہوں، یہ کھیل کا حصہ ہے۔ پچھلا سال میرے لیے بہت اچھا تھا اس لیے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات ہیں کیونکہ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں۔ اگرچہ اس سال کے آئی پی ایل میں ان کی فارم میں اتار چڑھاؤ آ رہا تھا لیکن آخرکار انہوں نے چینائی سوپرکنگز کے لیے 14 میچوں میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 368 رنز بناتے ہوئے واپسی کی۔انہوں نے کہا آئی پی ایل میں وکٹ قدرے بولرکیلئے دوستانہ تھی۔ کوئی فلیٹ وکٹ نہیں تھی، گیند ٹرن کر رہی تھی اور اس میں کچھ سوئنگ تھا۔ گایکواڑ نے مزید کہا ہے کہ آئی پی ایل میں تین سے چار میچوں میں میں کچھ اچھی گیندوں پر آؤٹ ہوا، کچھ اچھے شاٹس فیلڈرزکے ہاتھ میں گئے، تو یہ سب ٹی 20 کرکٹ کا حصہ ہے۔