ہندوستانی ایئر پسٹل ٹیم کو برونز میڈل

   

باکو(آذربائیجان)۔ہندوستانی مردوں کی10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم جس میں شیوا نروال، سربجوت سنگھ اور ارجن سنگھ چیمہ شامل ہیں، اس نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ چمپئن شپ میں ملک کو اپنا پہلا میڈل ایک برونز میڈل جیتا ، یہاں جاری ایونٹ کے دوران جمعرات کو ہندوستانی ٹیم کا 1,734 کا مجموعی اسکور جرمنی سے نو پوائنٹس پیچھے تھا، جس نے سلور اور چین نیگولڈ میڈل اپنے نام کیا۔