نئی دہلی ۔ 22 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہائی پارفارمنس ڈائرکٹر سانٹیاگو نیوا نے دعویٰ کیا کہ پہلی مرتبہ ہندوستانی باکسرس اس کھیل کے مستقل گھرانوں ازبکستان اور قزاقستان کی برابری پر آچکے ہیں ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہندوستانی باکسرز ورلڈ چمپین شپ میں چاندی کے تمغے حاصل کئے ہیں ورنہ ماضی میں ہندوستانی باکسرز کو بہ مشکل کانسے کے تمغہ پر ہی اکتفاء کرنا پڑتا تھا لیکن روس میں ہوئے ورلڈ چمپین شپ مقابلوں میں پہلی مرتبہ ہندوستانی باکسر (52 کیلو گرام) امیت پنگھل چاندی کا تمغہ اور (62 کیلو گرام) میں منش کوشک نے کانسے کا تمغہ حصال کیا ۔ نیوا نے ٹیلیفون انٹرویو میں کہا کہ ہم نے گزشتہ کی بہ نسبت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جس چیز کیلئے آئے تھے ، اس کو حاصل کرچکے ہیں۔ ماضی میں تمغے حاصل کرنے والے چین اور آذر بائیجان جیسے ممالک کو ا پنے اپنے ملکوں کو مایوس لوٹنا پڑا اور ہندوستان نے تمغے حاصل کر کے ہی لوٹا ہے ، اس ٹورنمنٹ میں 78 ممالک نے حصہ لیا تھا جس میں سے نو ممالک نے فائنل میں رسائی حاصل کی جس میں ہندوستان بھی ایک ملک ہے ۔ ان میں امریکہ اور برطا نیہ نے ایک ایک تمغہ کے ساتھ مساوی رہے جبکہ قزاقستان اور کیوبا دو دو تمغے اور ازبکستان چار تمغوں کے ساتھ سب سے آگے رہا ۔