ٹوکیو: اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ایک اور مایوس کن دن کے دوران قومی باکسر لولینا بورگوہا نے 69 کیلوگرام زمرے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ہی اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ لولینا نے جرمنی کی تجربہ کار نیڈیل ایپٹس کو قریبی مقابلے میں شکست دی۔ لولینا آج ایکشن میں نظر آنے والی واحد ہندوستانی باکسر تھیں جنہوں نے خود سے 12 سال سینئر باکسر ناڈین کو 3-2 کی قریبی شکست سے دوچار کیا۔ دونوں ہی باکسر پہلی مرتبہ اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہی تھیں لیکن ہندوستانی باکسر اپنی سینئر پر بھاری پڑیں اور 9 طاقتور ٹیموں کی جانب سے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی باکس بنی ہیں۔ 23 سالہ لولینا نے اعصاب شکن لمحات میں خود پر قابو رکھتے ہوئے بہتر مظاہرہ کیا اور قریبی کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب 35 سالہ ناڈین جرمنی کی جانب سے اولمپ باکسنگ میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی باکسر بنی ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے ورلڈ چمپئن شپ اور یوروپین چمپئن شپ میں برونز میڈل حاصل کیا۔ دوسری جانب لولینا دو مرتبہ کی ایشین چمپئن شپ برونز میڈلسٹ جن کا تعلق آسام سے ہے، انہوں نے مقابلے کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔ دوسری جانب پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کررہی جرمنی کی باکسر نے اپنے تجربہ کو بروئے کار لانے کی پوری کوشش کی لیکن نوجوان ہندوستانی باکسر کے خلاف وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔