نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ کے مضبوط رشتوں کا یہ اشارہ ہیکہ چین کے ساتھ سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان ہندوستانی بحریہ نے انڈین اوشین میں دو پریڈیٹر ڈرون تعینات کئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر پریڈیٹرس ڈرون کو مشرقی لداخ میں ہندوستان۔ چین سرحد پر بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔ بحریہ نے ان دونوں ڈرون کو ایک امریکی کمپنی سے لیز پر لیا ہے۔ امریکی ڈرونس کو بحریہ نے وزارت دفاع کے ذریعہ خریداری کیلئے دی گئی ایمرجنسی پاور کے تحت لیز پر لیا ہے۔ چین کے ساتھ سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان وزارت دفاع نے مسلح افواج کو لکھا ہیکہ بحری سیکوریٹی کیلئے پریڈیٹر ڈرون کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ نے 30 گھنٹے اڑان بھرنے کی صلاحیت والے تین ڈرونس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔