گولڈ کوسٹ ۔ جب میگھنا سنگھ نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی پہلی گیند پر پہلے ونڈے میں ایلیسا ہیلی کو شاندار آؤٹ سونگر سے آوٹ کیا تو ایسا لگا کہ جون میں انگلینڈ سیریز ہارنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اگلے سال ورلڈ کپ سے پہلے فاسٹ بولروں کی تلاش کی ایک کڑی مل گئی۔ جھولن گوسوامی بھی بیٹس ویمنس کو ایک واقف انداز میں پریشان کرتی نظر آئیں اور پوجا وستراکر کی بولنگ نے بھی ایک نئی دھار دکھائی۔ تیسرے ونڈے کے اختتام تک ایسا لگا کہ ہندوستانی فاسٹ بولنگ میں کچھ بات ضرور ہے ۔ملٹی فارمیٹ سیریز میں پنک بال ٹسٹ کے آتے آتے یہ حال ہے کہ ہندوستانی بولنگ جوکہ بنیادی طور پر اسپن پر منحصر ہے نہ صرف اب فاسٹ بولروں کو چیلنج کر رہی ہے بلکہ انہوں نے آسٹریلیائی بولروں کو کچھ معاملات میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔تیسرے دن کے کھیل کے بعد ہیلی نے بتایاکہ آج ہندوستانی فاسٹ بولرز نے وہ کیا جو ہم نہیں کر سکے جب ہم نے بولنگ شروع کی۔ ہم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور شاید ہمارے بولروں کے پاس تجربے کی کمی ہے ۔ تاہم موسم کی وجہ سے ہم یہاں تک کہ پہلے دو دن روشنی کا فائدہ بھی نہیں اٹھاسکے ۔جھولن آج شام ہندوستانی بولنگ کا اسٹار رہیں۔ میزبان کی اننگز کی ساتوین اوور میں انہوں نے ایک تیز سوئنگر کے ذریعہ اوپنر بیتھ مونی کے اسٹمپ کو بکھیرے اور پھر تین گیندوں پر ہیلی کے ساتھ ایک دلچسپ مقابلہ دکھا۔سب سے پہلے ایک اندرآتی گیند نے ہیلی کے بیٹ اور پیڈ کے درمیان راستہ لیتے ہوئے انہیں مات دی۔ اگلی گیند پر ایک باؤنسرکو پل کرنے کے کوشش میں ہیلی کے کندھے پر حملہ ہوا اورآخر میں انہیں ایک آؤٹ سونگر کے ساتھ پویلین کیا۔ہیلی جھولن کی ہی گیند پر دوسرے ونڈے میں صفر پر آؤٹ ہوئی تھیں اور انہوں نے کہا کہ جھولن کے ساتھ مقابلہ میں مزہ آتا ہے اور اس نے مجھے کئی بار آؤٹ کیا۔ وہ ورلڈ کلاس بولر ہے اور اس نے اپنا قد کا استعمال کرے زیادہ اضافی اچھال لاتی ہے ۔ 140سے زیادہ اوور میدان پر رہنے کے بعد انہیں کھیلنا اپنے آپ میں ایک چیلنج ہے ۔ہر کامیاب جوڑی کو اچھے جوڑی دارکی ضرورت ہوتی ہے اورہفتہ کو پوجا اور میگھنا نے آسٹریلیا پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے 27 اوورزکیے ۔ سمت اور لمبائی میں قابو کے ساتھ تینوں نے شارٹ بال کا بھی اچھا استعمال کیا اور جھولن کی طرح پوجا نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں حالانکہ میگ لیننگ کو ایل بی ڈبلیو دیا جانا ان کے لئے بدقسمتی کی بات تھی۔ہیلی نے ہندوستانی بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لائٹس میں اچھی بولنگ کی۔ انہوں نے سیم کو درست رکھتے ہوئے پچ سے حاصل ہونے والی ہر مدد کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ہم ان کی مستقل مزاجی سے تھوڑے حیران بھی ہوئے ۔ ان کی سمت اور لمبائی دیکھ کر ہمارے نوجوان بولروں بھی کافی کچھ سیکھیں گے ۔
ہندوستان نے اب تک جھولن شکھا پانڈے کے بعد اپنے دوسرے سب سے تجربہ کار فاسٹ بولرکو ٹیم سے باہر رکھا ہے اور ہیلی کے مطابق یہ ٹیم کی گہرائی کا ایک اچھا اشارہ ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم بہت سے نوجوان کھلاڑیوںکو ہندوستان میں مواقع ملتے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ ہمیں پہلے میچ سے پہلے یقین تھا کہ شیکھا پانڈے ضرورکھیلیں گی اور ہم نے اس کے لیے تیاری کی تھی۔ اگر ہندوستان ان کے جیسے تجربہ بولرکو باہر رکھ سکتا ہے تو یہ ان کی ٹیم کے لئے اچھی بات ہے ۔