ہندوستانی بیٹے نے بیوی کیساتھ ماں کو اذیتیں دیکر ہلاک کردیا

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 29 سالہ ہندوستانی شخص اور اس کی بیوی پر الزام ہیکہ انہوں نے ایک معمر خاتون (جو اس شخص کی ماں اور بیوی کی ساس تھی) جسمانی اذیتیں دیکر ہلاک کردیا۔ معمر خاتون کو اس قدر اذیتیں دی گئیں کہ اس کی پسلیوں میں فریکچر آ گیا اور ساتھ ہی ساتھ اس معمر خاتون پر رحم نہ کرتے ہوئے اسے آگ سے جھلسایا بھی جاتا تھا جسے برداشت نہ کرتے ہوئے خاتون ہلاک ہوگئی۔ مذکورہ شخص اور اس کی 28 سالہ بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ عدالت نے اس عبرتناک واقعہ کی سماعت کے بعد میاں بیوی کی معمر خاتون کے قتل کا مرتکب قرار دیا جس کی انہوں نے تردید کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ء تا اکٹوبر 2018ء معمر خاتون پر اذیتوں کے پہاڑ توڑے گئے حالانکہ بیٹے اور بہو کا مقصد معمر خاتون کی ہلاکت نہیں تھا لیکن کمزوری اور ناتوانی کی وجہ سے وہ ان اذیتوں کو برداشت نہیں کرسکی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ موت کے وقت معمر خاتون کا وزن صرف 29 کیلو تھا۔