ہندوستانی تہذیب اور روایات کی پاسداری کی ستائش

   

لوک منتھن کا افتتاح ، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج یہاں شلپا کلاویدیکا پر لوک منتھن کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تہذیب ، تمدن ، روایات اور ہیری ٹیج کے استحکام کے لیے اس کوشش کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تہذیبی اقدار ، آرٹس ، لٹریچر دستکاری اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کا آئینہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے شہریوں میں ’ نیشن فرسٹ ‘ کا احساس پیدا کرنا ضروری ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لوک منتھن کی جانب سے اس احساس اور جذبہ کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی حکومت نے نہ صرف ہندوستان تہذیب اور روایات کو مسخ کردیا تھا بلکہ سماجی ڈھانچہ ، معاشی اور تعلیمی نظام کو بھی نقصان پہونچایا تھا ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے پرگنا پراواہ کی ترتیب دی گئی کتاب ’ لوک اوالوکن ‘ کی رسم اجراء انجام دی ۔ ریاستی گورنر جیشنودیو ورما لوک منتھن کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ریاستی وزیر بہبودی خواتین و اطفال سیتکا نے بھی مخاطب کیا ۔ قبل ازیں نند کمار آل انڈیا کوآرڈینٹر لوک منتھن نے خیر مقدم کیا ۔ ڈاکٹر موہن بھاگوت آر ایس ایس سرنگچالک ، ڈاکٹر ٹی ہنومان چودھری چیرپرسن پرگنا بھارتی نے بھی شرکت کی ۔۔