٭ متحدہ عرب امارات میں ایک ہندوستانی خاتون جاسمین سلطانہ نے شوہر کی جانب سے مظالم کی شکایت کی اور اپنے وطن ہندوستان واپسی کیلئے مدد کی درخواست کی ہے ۔ بنگلورو سے تعلق رکھنے والی جاسمین نے اپنے ویڈیو پیام میں بتایا کہ اس کے دو بچے بھی ہیں ۔ قونصل جنرل ہند دبئی نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ جاسمین کے شوہر کو قونصل خانہ طلب کیا گیا ہے ، سمجھا جاتا ہے کہ مقامی حکام اس سلسلہ میں پہلے ہی اس سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔
