لندن ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ویڈیو شوز کی صحافی پونم جوشی جو ہند مخالف احتجاجی مظاہرہ کی کوورنگ کررہی تھی جو لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے روبرو یوم آزادی کے دن منظم کیا گیا تھا ۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرین سے پھٹا ہوا ترنگا چھین لیا ۔ سینکڑوں پاکستانی احتجاجیوں نے ترنگا پھاڑ دیا تھا ۔ ایک ہندوستانی خاتون نے اسے واپس لالیا ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ میں جو کچھ پیش آرہا تھا اسے برداشت نہ کرسکی کیونکہ اس سے میرا فخر مجروح ہورہا تھا ۔ خاتون صحافی پونم نے اپنے ٹوئٹر پر یہ تبصرہ کیا۔
