ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم اسپین سے 2۔3 سے ہاری

   

مرسیا (اسپین)۔ 27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو میزبان اسپین کے خلاف ہفتہ کو اسپین کے دورے کے اپنے پہلے میچ میں نزدیکی مقابلے میں 2۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستان کی جانب سے اودیتا نے 12 ویں اور گرجیت کور نے 48 ویں منٹ میں گول کئے ۔ ہندوستان نے آٹھویں منٹ میں پنالٹی کارنر گنوایا لیکن 12 ویں منٹ میں وندنا کٹاریا کے ریورس پاس پر اودیتا نے اسپین کی گول کیپر مریا ر روئزکو چکمہ دیکر گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔اسپین نے دوسرے کوارٹر میں تیزی دکھائی اور مریا ٹوسٹ کی بدولت 23 ویں منٹ میں برابری حاصل کر لی۔ اسپین نے 39 ویں اور 40 ویں منٹ میں ایل ریرا اور بیگونا گارسیا کے گولوں سے 3۔1 کی برتری حاصل کرلی۔ڈریگ فلکر گرجیت نے 48 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے اسکور 2۔3 کر دیا۔ ہندوستان نے اس کے بعد برابری پر آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسپین نے اپنا ڈیفنس مضبوط رکھتے ہوئے ہندوستان کو کوئی موقع نہیں دیا۔