نئی دہلی ۔ 7فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں مہلک وائرس کورونا وائرس کی وجہ سے سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں جس کے باعث ہندوستانی ہاکی ٹیم کے دورہ چین کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے دورہ چین کے منسوخ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کی اولمپک کی تیاریوں کو جھٹکا لگا ہے۔ ہندوستانی ٹیم مجوزہ دورہ چین پر مارچ میں روانہ ہونے والی تھی لیکن تیزی سے پھیل رہے اس مہلک وائرس جس میں تاحال 636 افراد کو موت کی نیند سلانے کے علاوہ تقریباً 31 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے ، کی وجہ سے دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی کپتان رانی رامپال نے کہا ہیکہ ہمیں دورہ چین پر روانہ ہونا تھا لیکن اب یہ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ دورہ کے منسوخ ہونے کے بعد اب ٹیم کی توجہ پرو ہاکی لیگ پر مرکوز ہوچکی ہے۔