ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

   

ٹوکیو۔ہندوستانی ہاکی ٹیم کو خاتون زمرے کے ہاکی سیمی فائنل میں جرمنی کے خلاف 2-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ہندوستان نے مقابلے کے آغاز پر ہی گرجیت کاؤر کے گول کی بدولت بہتر شروعات کی تھی لیکن حریف کپتان ماریا نیل نے ٹیم کو سبقت اور فائنل میں رسائی دلوانا گول بناتے ہوئے ہندوستان کی سنہری امیدوں کو چکنا چور کردیا۔ہندوستانی ٹیم جمعہ کو اب ریو اولمپکس کی چمپئن برطانیہ سے برونز میڈل کا مقابلے کھیلے گی جبکہ گولڈ میڈل کا مقابلہ جرمنی اور نیدرلینڈ کے درمیا ن ہوگاچونکہ نیدرلینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میںبرطانیہ کے خلاف 5-1 کی کامیابی حاصل کی ہے۔