ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

   

برمنگھم۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مظاہروں سے پریشان کیا لیکن کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل مقابلے میں اسے 0۔ 3 کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اب وہ برونز میڈل کے لیے کھیلیں گے۔برونز میڈل کے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔سیمی فائنل میں 10ویں منٹ میں ربیکا گرینر کے گول نے آسٹریلیا کو برتری دلائی ۔ ٹوکیو اولمپکس میں چوتھے نمبر پر رہنے والی ہندوستانی ٹیم کے لیے وندنا کٹاریا نے 49 ویں منٹ میں سشیلا کے پاس پرگول کیا اور مقابلہ 1-1 سے مساوی ہوا۔ متنازعہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جانب سے نیہا، نونیت کور اور لالریمسیامی گول نہ کر سکیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے امبروشیا میلون، ایمی لاٹن اور کیٹلن نوبز نے گولس کئے ۔