ہندوستانی دباو کا اثر ! حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت پر پاکستانی حکومت نے عائد کی پابندی

,

   

ہندوستان کے فضائی حملے اور دنیا کے دیگر ممالک کے دباو کے پیش نظر پاکستان اس کے یہاں موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دہشت گرد حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ اور اس کی ساتھی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبد الروف اور حماد سمیت پاکستان نے مختلف ممنوعہ تنظیموں سے وابستہ 44 لوگوں کو بھی حراست میں لیا تھا ۔ ان دونوں کے نام ہندوستان کے ذریعہ سونپے گئے ڈوزیئر میں شامل تھے۔

آپ کو بتادیں کہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے )کے مطابق حافظ سعید پاکستان کے لاہور میں رہتا ہے ۔ این آئی اے کے مطابق جموں و کشمیر میں پتھربازی اور حوالہ کے ذریعہ پیسہ اکٹھا کرنے میں اس کا ہاتھ ہے ۔یہی نہیں حافظ سعید سال 2001 میں ہندوستان کی پارلیمنٹ پر ہوئے حملے ، سال 2006 میں ممبئی لوکل میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے اور نومبر 2008 میں ممبئی پر ہوئے بڑے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے