کنگسٹن۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کیخلاف ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز اسکواڈزکا اعلان کردیا گیا جس میں گھٹنے کی تکلیف سے صحت یابی کے بعد اسپنرآل راؤنڈر فیبیان ایلن کی واپسی ہوئی ہے جو افغانستان کیخلاف پہلے میچ کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔ عـضلات میں جکڑن سے نجات پر دنیش رام دین کو بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ کیرن پولارڈ کم و بیش اسی ٹیم کی قیادت کریں گے جو افغانستان کیخلاف سیریز ناکام ہوئی تھی۔ ایون لوئس، ہیڈن والش جونیئر، شمرون ہیٹ میئر، برینڈن کنگ اور شیلڈن کوٹریل دونوں اسکواڈز کا حصہ ہیں لیکن کرس گیل، آندرے رسل اور ڈوین براوو منتخب نہ ہو سکے ۔