نئی دہلی : ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ میڈیا کے مطابق ہندوستانی روپیہ جمعہ کو ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5 پیسے گر کر 84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ایک روزقبل بھارتی روپیہ ایک پیسہ گر کر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.32 پر بند ہوا تھا اورجمعہ کو دن کے آغاز سے ہی مزید گراوٹ جاری ہے۔مودی سرکار کی مالیاتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں اور اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ صورت حال مزید گمبھیر ہوجائے گی۔