ہندوستانی ریاست کیخلاف لڑائی’ کے بیان پر راہول گاندھی کو سنبھل عدالت کی نوٹس

   

سنبھل ( یو پی ):سنبھل کی ڈسٹرکٹ جج کورٹ نے جمعرات کو لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کو نوٹس جاری کیا کہ وہ یا تو جواب دیں یا 4 اپریل کو ان کے اس بیان پر درج شکایت کے سلسلے میں پیش ہوں کہ ہماری لڑائی بی جے پی یا آر ایس ایس کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ریاست کے خلاف ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ سچن گوئل نے کہا کہ عدالت نے شکایت کو قبول کر لیا اور گاندھی کو نوٹس جاری کیا۔ انہیں ہدایت کی کہ وہ یا تو 4 اپریل کو عدالت میں حاضر ہوں یا جواب داخل کریں۔ راہول گاندھی نے 15 جنوری 2025 کو بیان دیا تھا کہ ہم اب بی جے پی، آر ایس ایس اور خود ہندوستانی ریاست سے لڑ رہے ہیں۔؎ اس بتان پرسمرن گپتا نے راہول گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔اس سے قبل 15 جنوری کو راہول گاندھی نے پارٹی کے نئے ہیڈکوارٹر اندرا بھون کا افتتاح کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں صرف بی جے پی سے نہیں بلکہ خود ہندوستانی ریاست سے لڑ رہی ہیں۔