واشنگٹن : ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ریاضی داں نکھل سریواستو کو باوقارمائیکل اینڈ شیلا ہیلڈ انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ سریواستو کے ساتھ دیگر دو کو بھی کیڈیسن۔ سنگر پرابلم اور رامانجم گراس پر پوچھے گئے دیرینہ سوالات کے حل پر انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ سریواستو کا تعلق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے ہے اور ان کے علاوہ آڈم مارکس، اور ڈینیل الان کے نام بھی شامل ہیں۔ ان تینوں کو 2021ء کے مائیکل اینڈ شیلا ہیلڈ انعام سے نوازا جائے گا جو ایک طلائی تمغہ اور ایک لاکھ امریکی ڈالرس پر مشتمل ہے۔