ہندوستانی زبانوں میں ٹکنالوجی کورسز پر زور

   

ہنرمندی کا عالمی دن ‘ مرکزی وزیردھرمیندر پردھان کا بیان
نئی دہلی: تعلیم اور ہْنرمندی کے فروغ کے وزیر دھرمندر پردھان نے نوجوانوں کی ہنرمندی کے عالمی دن کے موقع پر مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک مفت آن لائن تربیتی پروگرام لانچ کیا ہے اور ہندوستانی زبانوں میں ٹکنالوجی کورسز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ اِسکل انڈیا اور جی یو وی آئی کی مشترکہ پہل ہے جو ایک آئی آئی ٹی مدراس انکیوبیٹیڈ اسٹارٹ اپ ٹیک پلیٹ فارم ہے جو ملک کی مختلف زبانوں میں تکنیک میں مہارت حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم 9 ہندوستانی زبانوں میں ترتیب دیا گیا ہے۔اِس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پردھان نے ہندوستانی زبانوں میں ٹکنالوجی کورسز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹکنالوجی کی تعلیم میں زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنے اور خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں ملک کی نوجوان نسل کیلئے ایک اچھی شروعات ہے۔