ہندوستانی سربراہ فوج کا دورہ دراس

   

سری نگر /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے دراس سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ فائیر اینڈ فیوری کارپس نے موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور فوجی تیاریوں کے بارے میں جنرل بپن راوت کو بریفنگ دی۔ جنرل بپن راوت نے کنٹرول لائین پر تعینات سپاہیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ فوجی سربراہ کے ہمراہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ناردرن کمانڈر بھی تھے۔ سرینگر میں اپنے قیام کے دوران جنرل بپن راوت فوج نیم فوجی دستوں خفیہ اداروں جموں و کشمیرپولیس کے اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ کے دوران ریاست کی مجموعی حفاظتی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے ۔