چندی گڑھ ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ہر سمرت کور بادل نے آج ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر سے ملاقات کرکے ان کی توجہ عراق میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی ابتر حالت کی یکسوئی کرنے کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے ہندوستانی سفارتخانہ برائے عراق کو ہدایت جاری کی کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے 7 پنجابی نوجوانوں کی ہندوستان واپسی کو یقینی بنایا جائے جو عراق کے شہر اربیل میں پھنس گئے ہیں۔
