ہندوستانی سفارتکار کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کی طلبی

   

اسلام آباد ۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے پیر کو ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور مبینہ بلااشتعال جنگ بندیوں کی خلاف ورزیوں کیخلاف احتجاج کیا ۔ سرحدپار سے فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جسکے نتیجہ میں ایک خاتون کی ہلاکت واقع ہوئی ۔ ڈائرکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاء و سارک محمد فیصل نے جو وزیر خارجہ کے ترجمان بھی ہیں گورو اہلوالیہ کو طلب کیا اور بلا اشتعال جنگ بندی کی ہندوستانی فوج کی جانب سے خطِ قبضہ پر خلاف ورزیوں کی مذمت کی ۔ دفتر خارجہ کے بموجب اس سلسلے میں ایک بیان بھی جاری کیا گیا ۔ نیزاپیر سیکشن میں اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے اتوار کے دن مندھر سیکٹر کی ایک خاتون ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے تھے ۔ اسی دن ایک اور شہری کیلر سیکٹر میں خطِ قبضہ کے پاس زخمی بھی ہوا جو مبینہ طورپر سرحد کی حد بندی میں مصروف تھا ۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ کی جاتی ہے ۔